موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی مانگ میں اضافہ، دام بھی بڑھ گئے

12-05-2023

(لاہور نیوز) موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی فروخت بھی بڑھ گئی، مہنگائی کے اثرات مچھلی منڈی تک بھی پہنچ گئے، عام مچھلی کم از کم 500 روپے فی کلو تک مل رہی ہے۔

موسم سرد ہونے سے مچھلی مارکیٹ کی رونق  بڑھ گئی تاہم مہنگائی کے اثرات مچھلی منڈی تک بھی پہنچ گئے ہیں،گزشتہ سیزن کی نسبت  مچھلی کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔  کالا رہو فارمی مچھلی 500 روپے  فی کلو  تک جا پہنچی، کالا رہو دیسی مچھلی  800 روپے فی کلو ہے،سول مچھلی 1800 روپے فی  کلو تک بیچی جا رہی ہے جبکہ  ملہی مچھلی 600 سے 700 روپے فی  کلو تک دستیاب  ہے۔ اسی طرح تھیلامچھلی 450  اور چڑا مچھلی 200 سے 400 روپے فی  کلو فروخت کی جا رہی  ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مچھلی کھانا بھی اب  آسان نہیں رہا،مہنگائی بہت بڑھ چکی ہے، گزشتہ سال کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا، غریب آخر جائے تو جائے کدھر۔ ادھر مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک برس میں دیگر اشیاء کی طرح مچھلی کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، اس لئے اس کے نرخوں  میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔