آصف زرداری سے پنجاب کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

12-05-2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پی پی پی پنجاب کے رہنماؤں نے گزشتہ شب ملاقات کی۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پی پی پی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید اور پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گِل نے ملاقات کی۔ پی پی پی وسطی پنجاب میں شعبہ خواتین کی صدر ثمینہ خالد گھرکی، فیصل میر، نواب شہزاد علی خان اور سفیان گھرکی بھی آصف علی زرداری سے  ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات کے دوران  پنجاب کی سیاسی صورت حال اور انتحابات کی تیاریوں  حوالے سے  تبادلہ خیال کیا گیا۔