حارث رؤف اور زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لئے این او سی جاری

12-04-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرز حارث رؤف، زمان خان اور سپنر اسامہ میر کو بگ بیش لیگ کھیلنے کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ این او سی ان کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور پاکستان مینز ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے جس میں گیم ٹائم اور ورک لوڈ منیجمنٹ کے درمیان توازن سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ حارث رؤف اور اسامہ میر کو پانچ میچوں کے لئے این او سی جاری کیا گیا ہے جبکہ زمان خان کو یہ این او سی چار میچوں کے لئے ہے، یہ تمام میچز 7 سے 28 دسمبر کے درمیان ہونے ہیں۔