الیکشن کمیشن کی مالی ضروریات پوری کرنے بارے کوئی مسئلہ نہیں، مرتضیٰ سولنگی
12-04-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مالی ضروریات پوری کرنے سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے ای سی پی کی بجٹ ضروریات کے لیے 42 ارب روپے کی منظوری دی تھی، 10 ارب روپے کی رقم پہلے ہی الیکشن کمیشن کو جاری کی جا چکی ہے۔ — Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 4, 2023 مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ای سی پی نے بجٹ کی رقم میں سے 17.4 ارب روپے جاری کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کو جو رقم درکار ہو گی وہ اس کی ضروریات کے مطابق جاری کی جائے گی۔ مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ ہم آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں مضبوطی سے ای سی پی کے ساتھ کھڑے ہیں۔