آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری
12-04-2023
(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔ وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے اجلاس 7 دسمبر کو بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدے کے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے جب کہ دسمبر کے آخری عشرے میں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔