افغانستان سے کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی بارے دوبارہ رابطہ نہیں ہوا، سلمان بٹ

12-04-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا ہے افغانستان سے کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی بارے دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

سلمان بٹ کا افغانستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ سلمان بٹ کو پی سی بی کے اعلان سے ایک روز پہلے افغانستان کی جانب سے پیشکش ہوئی تھی، سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ مقرر کرنے کے بعد افغانستان بورڈ کے ساتھ معاملہ رک گیا۔ اس حوالے سے پاکستان کے سابق کرکٹر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان بورڈ نے کنسلٹنٹ کے لئے رابطہ کیا تھا، آئندہ آنے والی سیریز کے لئے پچیس روزہ کیمپ کے لئے کنسلٹنٹ کے طور پر رابطہ ہوا تھا، اسی دوران پی سی بی میں کنسلٹنٹ کی تقرری ہو گئی، اس کو ترجیح دی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔