عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں مستحکم

12-04-2023

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 2 ہزار 74 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 91 ہزار 701 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔