ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 سال تک قید ہو گی، چیئرمین اوگرا

12-04-2023

(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان کا کہنا ہے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 سال تک قید ہو گی۔

مسرور خان نے ایف پی سی سی آئی میں ایل پی جی سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں توانائی کا 1.3 فیصد ایل پی جی سے ہے، ملکی گیس 3 ارب ایم ایم ایس ایف ڈی رہ گئی ہے، ملک میں 28 لاکھ سلنڈرز کی ضرورت ہے، ایل پی جی سلنڈرز کا معیار چیک کرنے کے لئے لیبارٹری لگائیں گے، ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قید 10 سال تک ہو گی۔ اس موقع پر ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے رکن تیمور خان نے کہا کہ 450 فیکٹریاں غیر معیاری سلنڈر بنا رہی ہیں، کیا اوگرا نے کبھی فیکٹریوں پر چھاپا مارا ہے؟ چند سال میں ایل پی جی کا استعمال 3 گنا ہو جائے گا، گوجرانوالہ فیکٹریز کا دورہ کیا تو وہ جنازے کا بہانہ بنا کر فیکٹریز بند کر گئے۔