چیئرمین نیب کا ہاؤسنگ سکیموں کیلئے نئی پالیسی لانے کا اعلان
12-04-2023
(لاہور نیوز) چیئرمین نیب نے ہاؤسنگ سکیموں کیلئے نئی پالیسی لانے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہر 10میں سے 7 لوگ ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ کا شکار ہیں، شہریوں کو ہاؤسنگ سکیموں کے فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی پالیسی لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ہاؤسنگ سکیموں میں بلڈر اور خریدارکے درمیان دوطرفہ ٹرانزیکشن ہوتی تھی، ہاؤسنگ سکیموں میں بلڈرز اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن میں ریگولیٹر مسنگ تھا۔ نیب چیئرمین نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کی نئی پالیسی میں تمام سٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے، اب بلڈر اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن دو طرفہ نہیں تین طرفہ ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دن سے ہی بلڈر اور خریدارکے ساتھ ریگولیٹربھی ہرٹرانزیکشن کاحصہ ہوگا، تمام ٹرانزیکشنز بینکنگ چینل سے ہوں گی، بذریعہ کیش ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔