انڈر گریجویٹ پالیسی میں اہم تبدیلی، مطالعہ پاکستان کا لازمی مضمون ختم

12-04-2023

(لاہور نیوز) انڈر گریجویٹ پالیسی میں اہم تبدیلی، دہائیوں سے پڑھائے جانے والے مطالعہ پاکستان کے لازمی مضمون کو ختم کردیا گیا۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انڈر گریجویٹ کی نئی پالیسی نافذ کردی۔ مطالعہ پاکستان بی اے ، بی ایس سی میں لازمی مضمون تھا۔ بی ایس آنرز کے تمام ڈگری پروگرام میں بھی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام لازمی تھا۔  پنجاب یونیورسٹی کے اپنے ایکٹ کے مطابق بھی مطالعہ پاکستان اور اسلامیات لازمی مضمون ہیں۔ جنرل سیکرٹری اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی (اسا) ڈاکٹر امجد مگسی کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے پاکستان سٹڈیز کو لازمی مضمون کے طور پر نئی سکیم آف سٹڈیز 2023 سے خارج کرنے کا فیصلہ کافی تشویشناک ہے، پاکستان سٹڈیز گریجوویٹ سطح پر گزشتہ کئی دہائیوں سے پڑھایا جاتا ہے، پنجاب یونیورسٹی کے اپنے ایکٹ کی رو سے پاکستان سٹڈیز کو انڈر گریجویٹ سطح پر لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔