ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ : پاکستان کی آرزو اور لائبہ نے گولڈ میڈل جیت لیا

12-04-2023

(ویب ڈیسک) 7 ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو کے بعد لائبہ نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی 7ویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو  نے66 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ آرزو نے  پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل میں نیپال کی کراٹے کاز کو شکست دی۔ اس کے علاوہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں ہی پاکستان کی لائبہ ضیاء نے 50 کلو گرام کیٹیگری مائنس کلاس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ لائبہ ضیاء نے پہلی فائٹ میں سری لنکا،دوسری فائٹ میں نیپال اور فائنل میں بھارت کی کراٹے کاز کو ہرایا۔