شہرمیں آلودگی کی شرح نسبتاً کم ہوگئی، سردی بڑھنے لگی

12-04-2023

(لاہور نیوز) شہر میں آلودگی کی شرح نسبتاً کم ہوگئی جبکہ سردی بڑھنے لگی، صبح کے وقت درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

حکومت پنجاب کی انسداد سموگ کارروائیاں جاری ہیں،لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 238 ریکارڈ کیا گیا ہے،آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر ہے۔ مال روڈ کے اطراف میں آلودگی کی شرح  372 ، شملہ پہاڑی کے گردو نواح میں  318 ،ڈیفنس میں 370 جبکہ گارڈن ٹاؤن میں 351 ریکارڈ کی گئی ہے۔