سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت شروع

12-04-2023

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جاری ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ آج ملزمان کو سائفر کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔