" کرایہ کیوں نہیں دیا؟" مالک مکان نے خاتون کرایہ دار پر ڈنڈے برسا دیے
12-03-2023
(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے کاہنہ میں مکان مالک نے کرائے کی عدم ادائیگی پر خاتون کرایہ دار کو ڈنڈوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
رپورٹ کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں کرایہ دار خاتون کو کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان نے ڈنڈوں کے ذریعے دیگر خواتین کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسے بعدازاں ریسکیو 1122نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ مالک مکان ارشد نے متاثرہ خاتون کلثوم بی بی کا سامان بھی گھر سے باہر پھینک دیا جبکہ متاثرہ خاتون نےحصول انصاف کے لیے تھانہ کاہنہ میں درخواست دے دی ہے۔دوسری جانب مالک مکان ارشد نے بتایا کہ کرایہ دار کلثوم بی بی نے 3 ماہ کا کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔