کیا آپ جانتے ہیں تیزچلنے سے کونسی بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری

12-03-2023

(ویب ڈیسک )ماہرین نے کہا ہے کہ تیزی سے چلنا ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات کو کم کر سکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کے درمیان کی رفتار سے چلنا 3 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے کم پر چلنے کے مقابلے میں ذیا بیطس کے امکانات کو 15 فی صد تک کم کرتا ہے۔جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے درمیان چلنے سے بیماری کے امکانات 24 فی صد تک کم دیکھے گئے۔ تحقیق کے مطابق وہ افراد جو 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز چلتے تھے ان کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کے امکانات 39 فی صد تک کم تھے۔محققین کے مطابق تیز چلنا وزن کم کرنے کے لیے بھی اچھا ہوتا ہے جس سے انسولین حساسیت کے بہتر ہونے میں مدد ملتی ہے۔