انسداد پولیو مہم کے ڈیٹا کا غلط اندراج : ڈی سی کا کمپیوٹر آپریٹر کو برخاست کرنے کا حکم
12-03-2023
(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے انسداد پولیو مہم کے ڈیٹا کا غلط اندراج کرنے پر کمپیوٹر آپریٹر کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد پولیو مہم کے کیچ آپ ڈے کے حوالے سے ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، رافعہ حیدرنے ڈیٹا کے غلط اندراج پر کمپیوٹر آپریٹر کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا، ڈی سی لاہورنے معاملے کی انکوائری اور پولیو ورکرز کو مزید 10 دن کی تنخواہ دینے کی بھی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کاکہناتھا کہ انسدادپولیو مہم کو ورکرز ہی کامیاب بناتے ہیں، پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے سب ملکر اپنا کردار ادا کریں، والدین اپنے بچوں کو ہر بار پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائیں۔