شہر میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ
12-03-2023
(لاہور نیو ز)شہر میں فضائی آلودگی پھر بڑھنے لگی، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔
سموگ نے ایک بار پھر باغوں کے شہر میں پنجے گاڑنا شروع کر دئیے،آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر ہے، شہر میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بعض علاقوں میں اے کیو آئی300اور 400سے تجاوز کر گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سموگ کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سموگ کی صورتحال کے تناظر میں اقدامات تجویز کیے جائیں گے،بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر سے ہوں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر سموگ کا باعث بننے والے عناصر کو بروقت نہ روکا گیا تو فضائی آلودگی کی شرح میں ایک بار پھر خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا۔