چلاس بس فائرنگ واقعہ، مریم نواز کی مذمت، متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

12-03-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے چلاس میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے شہدا کو خراج عقیدت  پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے پاک فوج کے دو شہید جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔   — PMLN (@pmln_org) December 3, 2023 مریم نواز کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی کرنے سے روکنا چاہتے ہیں، خوف، وحشت اور دہشت سے پاکستان کو ترقی کرنے سے روکا نہیں جا سکتا، ہر پاکستانی دہشت گردی ختم کرنے میں سکیورٹی فورسز کا سپاہی ہے۔ سینئر نائب صدر ن لیگ نے واقعہ میں شہید ہونیوالوں  کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔