خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ،انہیں سلام پیش کرتا ہوں: گورنر پنجاب

12-03-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام  میں کہا کہ آج کے دن ان  تمام خصوصی افراد کو سلام جن کا عزم اور حوصلہ دوسروں کے لیے ایک مثال ہے،خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصی افراد کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں،خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔  بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو خصوصی افراد کی دل آزاری کا سبب بنیں،گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی دفعہ خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر ریمپس اور لفٹ بنائی گئی ہے۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ بطور چانسلر یونیورسٹیوں میں خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔