واہگہ بارڈر پریڈ کی نقل کرتے پرائیویٹ بینڈ کی ویڈیو وائرل،تحقیقات کا آغاز

12-03-2023

(ویب ڈیسک) واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ کی نقل کرتے پرائیوٹ بینڈ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

فیصل آباد نیوی بینڈ کے واٹر مارک کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بینڈ گروپ نے واہگہ بارڈر پر ہر شام پریڈ میں حصہ لینے والے رینجرز کے جوانوں  والی یونیفارم زیب تن کررکھی ہے۔   — Asif Mehmood (@AsefMehmood) December 3, 2023 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوان رینجرز کی نقل اتارتے ہوئے سلامی دے رہا ہے، اس ویڈیو کو طنزیہ اور مزاحیہ تبصروں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں بنائی گئی ہے جبکہ اس بینڈ گروپ سے متعلق معلومات حاصل کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔