پنجاب پولیس کی'میرا پیارا ایپ' سیف سٹیز کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر سے منسلک

12-03-2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی "میرا پیارا ایپ" کو سیف سٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کے ساتھ انٹیگریٹڈ کردیا گیا۔

سیف سٹی ترجمان کے مطابق شہری "پنجاب پولیس پاکستان"ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے "میرا پیارا ایپ "میں معلومات کا اندراج کر سکتے ہیں،شہری گمشدہ افراد ،لواحقین کا بائیو ڈیٹا،تصاویر،فنگر پرنٹ،شناختی کارڈ یا ب فارم کی تفصیلات درج کر سکتے ہیں۔ اتھارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ ایپ کے ذریعے کسی فرد کی گمشدگی یا ملنے کی صورت میں گھر بیٹھے رپورٹ کی جاسکتی ہے،ایپ پر اسپیشل بچے یا فرد کو بھی گمشدگی کے خدشے کے پیش نظر رجسٹر کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 15 پر گمشدگی یا ملنے کی اطلاع کا ڈیٹا "میرا پیارا ایپ"سے چیک کرنے میں مدد ملے گی۔