محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے پلان طلب کر لیا
12-03-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5گنا بڑھانے کے لئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21رکنی وفد نےملاقات کی، وفد نے لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ محسن نقوی نےلائیوسٹاک پروڈکشن کے لئے ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیا۔ ملاقات کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پاکستان سے 500ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ کیا جارہاہے، لاہور سے 300ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ ہورہاہے،میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5ارب ڈالر تک بڑھایاجاسکتاہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے،گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے وفاق سے بھی رابطہ کیاجائے گا، میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لائیوسٹاک، میٹ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر میاں عبدالحنان، سیکرٹری جنرل سید حسن رضا اور میٹ پروڈکشن یونٹ کے مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔