سبزیاں پہنچ سے دور ہونے لگیں، پیاز مزید مہنگا

12-03-2023

(لاہور نیوز) سبزیاں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، سبزی مارکیٹ میں پیاز مزید مہنگا ہو گیا۔

مارکیٹ میں  پیاز کے نرخ میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔  پیاز کا سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 180 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کا سرکاری نرخ 100 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ آلو کا سرکاری نرخ برقرار ہے، آلو کا نرخ بدستور 95 روپے کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں آلو 120 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔  لہسن اور ادرک 600 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی 100،پھول گوبھی 80 جبکہ شلجم 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ مٹر 220،کریلا 100 اور اروی 150 روپے کلو ہے۔ پالک ، ساگ 50 سے 60 روپے کلو تک ہے۔  برائلر گوشت کا نرخ کم ہو گیا۔ برائلر گوشت کے نرخ میں چار روپے فی کلو کمی آئی ہے۔ برائلر گوشت کا آج نرخ 473 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈے نرخ بدستور 333 روپے فی درجن ہیں۔