اوول: پاکستان ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کی نذر

12-03-2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا کے مانوکا اوول سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کی نذر ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود ہے اور قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔ آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ سے قبل قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر مانوکا اوول سٹیڈیم کی تصویر شیئر کی جس میں سٹیڈیم کو سفید چادر اوڑھے دیکھا جا سکتا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن بارش اور ژالہ باری کے باعث منسوخ ہوگیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔