سڈنی ایئرپورٹ پرپاکستانی کھلاڑیوں نے سامان خود ٹرک پر کیوں رکھا؟ شاہین نے وجہ بتا دی

12-03-2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنا سامان خود ٹرک میں رکھنے کی وائرل تصاویر پر وضاحت پیش کی ہے۔

آسٹریلیا کے سڈنی ایئرپورٹ پہنچ کرکھلاڑیوں کے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کرنے کی وائرل تصاویر پر شاہین شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنا وقت بچانے کے لیے خود سامان اٹھایا، اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف مدد کے لیے ایسا کیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، ہم اس ٹیم کو ایک فیملی کہتے ہیں اور فیملی بن کر مدد کی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔