دو حادثات میں دوخواتین سمیت 4افراد جاں بحق

12-03-2023

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں دومختلف حادثات میں دوخواتین سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے، حادثات چوہنگ ، ٹھوکرنیاز بیگ ملتان روڈ پرپیش آئے۔

پولیس حکام کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں کینال روڈ پر پیش آنے والے  ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،جن میں 26 سالہ عثمان اور نامعلوم لڑکی شامل ہیں، نامعلوم لڑکی سڑک پارکرتےہوئے موٹرسائیکل سوارعثمان سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثے کے بعد دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں دم توڑ گئے، متوفین کی میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ دوسرا ٹریفک حادثہ ٹھوکر نیاز بیگ کےعلاقے میں پیش آیا، جس میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب موٹرسائیکل پھسل کرٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی ،حادثے میں موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔