آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا
12-03-2023
(ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ14 دسمبر سے شروع ہوگا۔
آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کے مطابق 14 رکنی آسٹریلین سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل سٹارک، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔ جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ سکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح سکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔