سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

12-02-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کے کنسلٹینسی کے عہدے سے ہٹا دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے، سلمان بٹ کرکٹ کو سمجھتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کا سلمان بٹ کو بطور کنسلٹینسی ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا ہے۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کسی کا دباؤ نہیں، سابق کرکٹر سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا، اب انہیں ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کر رہا ہوں۔ چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ صرف میرا ہے، میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔