میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کا انسداد تجاوزات آپریشن، غیرقانونی زیرتعمیر عمارتیں گرا دی گئیں
12-02-2023
(لاہور نیوز) میونسپل کارپوریشن لاہور کی ٹیم نے انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ داتا گنج بخش زون میں متعدد غیرقانونی زیرتعمیر عمارتیں گرا دی گئیں۔
2 کنال رقبے پر غیر قانونی زیر تعمیر مارکی کی عمارت مسمار کی گئی۔ کچا رشید روڈ پر منظوری کے بغیر قائم دکانیں بھی گرا دی گئیں۔ بیلا رام گامے شاہ پر زیر تعمیر 10 مرلہ پلازہ بھی مسمار، لنک جیل روڈ پر 10 مرلہ بلڈنگ کی بالائی منزل گرا دی گئی۔ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کی پی آئی اے روڈ پر بھی کارروائی دیکھنے میں آئی۔ 7 ٹرک سے زائد تجاوزات کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ انسداد تجاوزات کارروائی میں 85 سے زائد دکانداروں کا سامان ضبط، 5 سائن بورڈ ہٹانے کے ساتھ مالکان کو جرمانوں کے 23 چالان جاری کئے گئے۔ خلاف ورزی پر آئس کریم شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ شہری نقشوں کی منظوری کے بغیر تعمیرات سے گریز کریں۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا۔