پاکستان رینجرز پنجاب کے زیرِ اہتمام رحیم یار خان کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ
12-02-2023
(لاہور نیوز) پاکستان رینجرز پنجاب کے زیرِ اہتمام رحیم یار خان کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جنگ کا محاذ ہو یا پھر کوئی ناگہانی صورتحال ، پاک فوج کے جوان ہر موقع پر ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ پاکستان رینجرز پنجاب کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ میں 187 افراد کے میڈیکل چیک اپ کے ساتھ دیگر طبی سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ علاقے کی عوام نے پاکستان رینجرز پنجاب کی کاوشوں کو سراہا اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔