ڈی پی ایس کو بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے، کمشنر لاہور

12-02-2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ ڈی پی ایس کو بہترین تعلیمی ادارہ بنائیں گے۔

کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ محمد علی رندھاوا نے پنجاب اولمپکس میں ڈی پی ایس کو اول آنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈی پی ایس کو سپورٹس میں صف اول کا ادارہ بنانے کیلئے بورڈ آف گورنرز تندہی سے کام کر رہا ہے۔ سکول میں لاہور کی بہترین سپورٹس اکیڈمی قائم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا سپورٹس ٹیچرز کی تعداد کو بڑھایا جا رہا ہے۔ ڈی پی ایس کو تعلیمی سرگرمیوں کا بہترین ادارہ بھی بنائیں گے۔ اساتذہ کی تربیت کے بعد پراجیکٹ بیسڈ ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایا جائیگا۔