سمن آباد انڈر پاس کی تکمیل کے باوجود لاگت میں اضافہ نہ رک سکا

12-02-2023

(لاہور نیوز) سمن آباد انڈر پاس منصوبہ تو مکمل ہوگیا مگر لاگت میں اضافہ نہ رک سکا، ایل ڈی اے نے دوبارہ انڈر پاس کا ریوائزڈ پی سی ون تیار کر لیا۔

سمن آباد انڈر پاس کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ ایک ارب 80 کروڑ روپے لگایا گیا،لینڈ ایکوزیشن کے ریٹ بڑھنے اور یوٹیلٹی شفٹنگ کے سبب لاگت میں اضافہ  ہوگیا،سمن آباد انڈر پاس کی لاگت میں 60 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، انڈر پاس کی لاگت دو ارب 40 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔ ریوائزڈ پی سی ون میں سمن آباد انڈر پاس کی لاگت میں 300  ملین اضافے کی استدعا کر دی گئی جس سے سمن آباد انڈر پاس کی کل لاگت دو ارب 70 کروڑ روپے تک جا پہنچے گی، ریوائزڈ پی سی ون میں اضافی لاگت کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔ نگران پنجاب حکومت کے اقتدار میں لاہور میں  تیزرفتاری سے ترقیاتی منصوبے تو مکمل کیے جارہے ہیں مگر ان منصوبوں کی لاگت میں بھی اضافی ہورہا ہے۔