لاری اڈا لاہور کو ایئرپورٹ جیسا جدید بنانے کا فیصلہ

12-02-2023

(لاہور نیوز) لاری اڈا لاہور کو ایئراپورٹ کی طرز پر جدید بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

لاہور کے پرانے لاری اڈے  کی جگہ پر ایئرپورٹ  کی طرز پر جدید اڈا بنے گا، نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے  9ارب   روپے کے منصوبے کی منظوری دے دی،بادامی باغ میں  اڈ ے کی پرانی  بلڈنگ کے ساتھ پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔  لاری اڈے پر  جد ید  ٹرمینلز،  بس بیسز اور کشادہ سڑکیں بنانے  کا فیصلہ کیا گیا ہے، عالمی معیار کے مطابق واش رومز،  ریسٹ رومز  اورانتظار گاہیں  بھی بنائی جائیں گی، لاری اڈے پر  بننے والا پارکنگ پلازہ 46کنال پر مشتمل اور  7منزلہ   ہوگا۔ پارکنگ پلازہ کے 2لاکھ سکوائر فٹ پر 4ارب روپے  لاگت آئے گی ،پلازے میں 700 گاڑیاں پارک کرنے کی سہولت میسر ہوگی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نئے  لاری اڈے کی  تعمیر کے حوالے سے  متعلقہ محکموں کا اجلاس  آئندہ ہفتے  طلب کرلیا۔