پاکستانی سکول نے موسمیاتی تبدیلیوں بارے ہونے والا زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت لیا

12-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی سکول نے دبئی میں موسمیاتی تبدیلیوں بارے ہونے والا زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ جیت لیا۔

زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ہوئے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن سکول کی ہونہار پاکستانی طلبا سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا۔ پاکستانی سکول نے گلوبل ہائی سکول کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ پاکستانی سکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس نے مقابلے کے دوران کم سے کم پانی سے باغ اُگانے کا منصوبہ پیش کیا تھا اور یہ منصوبہ سکول کی دو طالبات سمعیہ اور کنزا  نے پیش کیا تھا۔ Congratulations to the Kort Education Complex for winning the #ZayedSustainabilityPrize Global High Schools category - South Asia. With a project plan that aims to create a water-efficient garden, the school hopes to provide nutritious food to students and community members. pic.twitter.com/kM8CRSeWrp — Zayed Sustainability Prize (@ZSP_ORG) December 1, 2023