ڈینگی نے لاہوریوں کی جان نہ چھوڑی، مزید 47 شہری بیمار

12-02-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے وار نہ تھمے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبائی دارالحکومت میں مزید 47 نئے مریض سامنے آگئے۔

حکام محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 77  نئے مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6541 اور پنجاب بھر میں  14353 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 55 جبکہ صوبہ بھر میں 101 مریض زیر علاج ہیں۔ سیکرٹری صحت محمدعلی جان خان کا کہناہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔