پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں چنگ چی رکشے بند کرنے کافیصلہ

12-02-2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں چنگ چی رکشوں کو بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ  نے ایکشن لینا شروع کردیا۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ چنگ چی رکشوں کو 30 دن کی وارننگ دی گئی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ سے غیر منظور شدہ رکشوں کو پہلے بڑے شہروں میں بند کیا جائے گا۔ صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں ایکشن لیا جائے گا، چنگ چی رکشے کی آئندہ مینوفیکچرنگ پر پابندی ہوگی۔ ابراہیم حسن مراد نے مزید کہا ہے کہ چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو بھی ریگولرائز کیا جائے گا۔