سیف سٹی نے 8 سالہ گمشدہ ذہنی معذور بچی کو والدین سے ملوادیا

12-02-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے 8 سالہ ذہنی معذور گمشدہ بچی کو والدین سے ملوادیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق مہک خان ٹاؤن شپ کے علاقے میں ماں سے بچھڑ کر گم ہو گئی تھی،ایک ذمہ دار شہری نے ایمرجنسی 15 پر لاوارث بچی کی موجودگی کی اطلاع دی۔ اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ٹیم نے پولیس کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی،ٹاؤن شپ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے بچی کو اپنی تحویل میں لیا اور والدین کو تلاش کر کے تصدیق کے بعد ذہنی معذور بچی ماں کے حوالے کر دی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر اب تک 5 ہزار سے زائد  گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے، شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔