پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ،14 دہشتگرد گرفتار

12-02-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گرد گرفتارکرلیے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور ،گجرات اور ساہیول میں کی گئیں ، لاہور سے ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر کے قبضے سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔