محکمہ ایکسائز پنجاب نے نادہندگان کیخلاف خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرلیں
12-02-2023
(ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز پنجاب نے نادہند گان سے ٹیکس وصول کرنے کیلئے خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرلیں۔
لاہورکے وحدت روڈ پر تین خواجہ سرا گاڑیاں روک کر شہریوں کو بروقت ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔ محکمہ ایکسائز کے ناکوں پر خواجہ سرا علیزے، لبنیٰ اور سجنی خان نے شہریوں کو ٹیکس بروقت ادا کرنے کی ترغیب دی۔ ڈائریکٹر ایکسائز چوہدری آصف کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد بھیک جیسی لعنت کی حوصلہ شکنی کرنا بھی ہے، ابتدائی طور پر ایک ناکے پر خواجہ سرا ٹیم کا حصہ ہونگے۔ خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ شہری بروقت ٹیکس ادا کریں، گاڑی فوری رجسٹرڈ کروائیں اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیاں سڑکوں پرمت لائیں۔