موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے

12-01-2023

(لاہور نیوز) موسم سرما میں ایل پی جی کی قیمتوں نے صارفین کے ہوش اڑا دئیے۔ ایل پی جی مافیا من مانی قیمت وصول کر رہا ہے۔

موسم سرما میں ایل پی جی بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو اضافہ کیا تو نئی قیمت 254 روپے 83 پیسے فی کلو ہو گئی۔ شہر بھر میں کہیں بھی اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔ مختلف علاقوں میں ایل پی جی 270 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔   شہری کہتے ہیں ہر کوئی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کر رہا ہے۔ گیس خریدیں یا بچوں کو دو وقت کا کھانا کھلائیں۔ شہریوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کر رہے۔ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔