ڈاکٹرز کے تبادلوں کا معاملہ، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز پانچویں روز بھی بند رہیں
12-01-2023
(لاہور نیوز) ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور ڈاکٹرز کے تبادلوں کے معاملے پر لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز پانچویں روز بھی بند رہیں۔
روزانہ ایک ہسپتال کی اوپی ڈی میں تقریباً 5 ہزار مریض آتے ہیں۔ پانچ روز میں اب تک تقریباً 2 لاکھ سے زائد مریض علاج معالجے سے محروم رہے۔ ہزاروں مریض بغیر چیک اپ کروائے گھروں کو لوٹنے لگے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے شدید پریشانی کا سامنا ہے، علاج معالجہ نہیں ہو رہا۔ گنگارام ہسپتال، سروسز، جناح، جنرل ،چلڈرن اور میو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کی اوپی ڈیز کو بند کر دیا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز کی بلا جواز ٹرانسفر بند کی جائے۔