جلو پارک کی رونقیں بحال، جانوروں کی منتقلی کا سلسلہ جاری

12-01-2023

(لاہور نیوز) جلو پارک کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔ سفاری پارک اور چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔

ننھے بچوں کو جانوروں کی یاد ستانے لگی تو انہوں نے جلو پارک کا رخ کر لیا۔ سفاری زو سے 3 شتر مرغ ، 1 ایمو، 2 سرخ  ہرن،7 فیلو ہرن اور 10 سامبڑ ہرن جلو پارک میں منتقل کئے گئے۔ چڑیا گھر سے 2 شتر مرغ ، 2 ایمو ، 19 گرین فیزنٹ، پانچ سفید مور، دو وائٹ اور دو براؤن بنگال ٹائیگر بھی جلو پارک پہنچا دیئے گئے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ جب سے سفاری زو اور چڑیا گھر بند ہوئے تب سے ہم نے جلو پارک کا رخ کر لیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف تنویر احمد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک اور صحت کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، سفاری اور چڑیا گھر سے جانوروں کے آنے کے بعد جلو پارک میں جانوروں کی خوراک کو بھی ڈبل کر دیا گیا ہے۔