بزرگ شہری کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

12-01-2023

(لاہور نیوز) بزرگ شہری کا سامان چوری کرنے والا رکشہ ڈرائیور قانون کی گرفت میں آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہری نے شاہ عالم مارکیٹ سے سامان لوڈ کرنے کیلئے آٹو رکشہ کرائے پر لیا۔ بزرگ شہری کچھ فاصلے پر مزید خریداری کیلئے رکشے سے اترا۔ رکشہ ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سامان سمیت فرار ہو گیا۔ سیف سٹی ٹیم  نے رکشے کے روٹ کو ٹریس کرتے ہوئے ڈرائیور ڈھونڈ نکالا۔ سامان چرانے والے رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو اور تصاویر انویسٹی گیشن افسر کو دی گئی۔ لوہاری گیٹ پولیس نے فراہم کردہ شواہد پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا۔