190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری

12-01-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب نے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی، شہزاد اکبر، ضیا المصطفیٰ، فرحت شہزادی، سید ذوالفقار بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، چیئرمین نیب نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، نیب نے آئی جی پنجاب کو ملزمان کی گرفتاری کی تعمیل کیلئے ہدایت کر دی۔