انسداد پولیو مہم، صوبہ بھر میں 2 کروڑ 16 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے
12-01-2023
(لاہور نیوز) پنجاب کے دیگر اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز ہے۔ چار روز کے دوران صوبہ بھر میں 2 کروڑ 16 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
لاہور میں 16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی۔ راولپنڈی میں 7 لاکھ، فیصل آباد میں 12 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ ملتان میں 9 لاکھ 90 ہزار سے زائد بچے پولیو ویکسین سے مستفید ہوئے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں۔ لاہور میں 14 ہزار ورکرز گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔ پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بیرونی وائرس گردش کر رہا ہے۔ ضلعی افسران انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کریں۔ خضر افضال نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کے کوائف کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ویکسین سے محروم بچے پولیو کا آسان شکار ہو سکتے ہیں۔