گھوڑا چوک فلائی اوور کو آئندہ سات روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ

12-01-2023

(لاہور نیوز) کیولری انڈر پاس مکمل کرنے کے بعد گھوڑا چوک فلائی اوور کو آئندہ سات روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

 سی بی ڈی پنجاب 5 دسمبر کو فلائی اوور کا ٹیسٹ رن لے گی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سات دسمبر کو منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ 5 دسمبر کو مشینی طریقہ کار سے بھی فلائی اوور کی مضبوطی کو چیک کیا جائے گا،گھوڑا چوک فلائی اوور کا 93 فیصد کام مکمل ہونے پر بھی فلائی اوور کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلائی اوور کی تعمیر کے بعد ہارٹی کلچر اور بیوٹیفکیشن کا کام کیا جائے گا،فلائی اوور کی تعمیر کے بعد والٹن روڈ کی اپ گریڈیشن کا کام بھی مکمل کیا جائے گا،گھوڑا چوک فلائی اوور کی مجموعی پراگریس 88 فیصد ہے۔