پی ایچ اے میں بغیر ٹینڈر کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے کاانکشاف

12-01-2023

(لاہور نیوز) پی ایچ اے میں ٹینڈر کے بغیر کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پی ایچ اے میں مبینہ طور پر ٹھیکیداروں کو نوازنے کا مبینہ  سکینڈل سامنے آگیا، ٹینڈر کے بغیر پی ایچ اے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی ایچ اے افسران نے ترقیاتی کاموں کے نام پر اتھارٹی سے ایک کروڑ 19 لاکھ روپے ایڈوانس لیے ،پی ایچ اے انتظامیہ نے ایڈوانس میں ہونے والی خوردبرد کی تحقیقات شروع کردیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس عامر ابراہیم کو مبینہ کرپشن کے معاملے پر انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔