2 دسمبر بروز ہفتہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

12-01-2023

(لاہور نیوز) 2 دسمبر بروز ہفتہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے حسب معمول کھلے رہیں گے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کل تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ 18 دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ اگلے ہفتے سموگ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔