فواد چودھری کو عدالت پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس

12-01-2023

(ویب ڈیسک) عدالت نے فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے فواد چودھری کو آج بھی عدالت پیش نہیں کیا جا سکا، عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کی اور ملزم کو آج پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل حکام کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔