عام انتخابات کی تیاریاں: الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کا کام مکمل کرلیا

12-01-2023

(لاہور نیوز) عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کا کام بھی مکمل کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہو گئی ہیں، الیکشن کمیشن کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرستیں موصول ہو ئیں، الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی ہیں، باقی اضلاع میں کل تک فہرستیں پہنچ جائیں گی، ووٹرز 8300 پر اپنے ووٹ کا تجدید شدہ اندراج چیک کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا ہے کہ نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا، تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کے پاس موجود رہیں گی، امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کو بغیر تصاویر کے ووٹر فہرست دی جائے گی۔